• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کا سیلاب سے متاثرہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو نے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔ اگست 2025ء کے بل گزشتہ سال اگست کے استعمال کے مطابق جاری ہونگے‘ اگر سیلاب کی وجہ سے میٹر ریڈنگ نہ ہو سکی تو عارضی بل جاری کیا جائے گا۔ میپکو ترجمان کے مطابق زرعی صارفین کے بلوں کے لئے ڈسکریپنسی کوڈ20 مختص کیاگیاہے۔نیپرا کنزیومر سروس مینوئل کے تحت متاثرہ کسانوں کو بلنگ میں خصوصی رعایت دی جائیگی۔اگر اگست 2024 ء کا ڈیٹا دستیاب نہ ہو تو جولائی 2025ء کے استعمال کو مدِنظر رکھتے ہوئے بل بنایا جائے گا ۔
ملتان سے مزید