• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر روبینہ اختر کی جانب سے سیلاب متاثرین میں مفت ادویات تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ ملک میں صحت کا مضبوط انفرااسٹرکچر نہ ہونیکی وجہ سے پہلے ہی صحت کے گھمبیر مسائل ہیں سیلاب سے مزید بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ہے جس میں اسہال‘ جلد‘ آنکھوں‘ ہیپاٹائٹس، گلے اور سانس کی بیماریاں شامل ہیں، ان پر قابو پانے کیلئے نہ صرف حکومت کو بلکہ میڈیکل سٹاف اور پروفیشن سے متعلق لوگوں کو بھی بھرپور حصہ لینا چاہئے‘  حکومت متعلقہ علاقوں کے ڈاکٹروں اور متعلقہ افراد کی میٹنگ بلا کر دوائیاں اورمیڈیکل سٹاف فراہم کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی محمد پور گہوٹہ میں سیلابی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ میں خواتین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید