ملتان (سٹاف رپورٹر) فلڈ ریلیف انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے تحصیل جام پور کا دورہ کیا ، انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور اور فلڈ ریلیف کیمپ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول داجل میں مختلف امور کا جائزہ لیا، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور میں سٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کو چیک کیا ۔