ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت گردونواح میں کہیں ہلکی و کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے اور درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، غلہ منڈی ، سبزی منڈی سمیت دیگر کاروباری علاقوں میں بارش کے باعث کیچڑ بن گیا جس سے ٹریفک مکمل طور پر جام ہو کر رہ گیا ہے ۔