• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈ تریموں سے5لاکھ 43ہزار کیوسک کا ریلا 36گھنٹے میں ملتان پہنچے گا،ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم احمدنے کہا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ فلڈ بند پر پانی کی سطح میں مزید کمی ہوئی ہے۔گرے والا چوک گیج پر سطح 412تک اگئی ہے جس سے حفاظتی بندوں پر دباؤ میں کمی ہوئی ہے تاہم ہیڈ تریموں سے خارج ہونیوالا 5لاکھ 43ہزار کیوسک ریلا 36 گھنٹے  میں ملتان پہنچے گا انہوں نے کہا کہ ریلے کی شدت سے ہیڈ محمد والا ،گرے والا،بند بوسن اور شیر شاہ میں دوبارہ سطح بلند ہونے کا امکان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جلالپور پیر والہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی پی او صادق علی ڈوگر بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے کشتی حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا ۔
ملتان سے مزید