• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد رسول کریمﷺ نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

ملتان‘ وہاڑی، کبیروالا، جہانیاں، کہروڑ پکا، جلہ جیم (سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ‘ نامہ نگاران) جشن میلاد رسول کریمﷺ نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، جنوبی پنجاب کے چھوٹے بڑے شہر اور قصبات میں مختلف مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے جلوس نکالے گئے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،مقررین نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ منانا کارِ ثواب ہے جس سے محبت رسول ﷺ میں اضافہ ہوتا ہے جو ایمان کی روح ہے، تفصیلات کے مطابق آستانہ فریدیہ ممتاز آباد ملتان میں 1500 سالہ جشن میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا، شفیق اللہ البدری، رکن الدین ندیم حامدی، مرزا ارشد القادری، ذیشان کلیم معصومی، شفقت طلال تاشفین، مفتی سعید اختر، راؤ عارف رضوی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے،ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی عمارات  پر چراغاں کیا گیا اور محفل نعت منعقد کی گئی، بزم قادریہ رضویہ مدنیہ کے زیراہتمام 30ویں سالانہ میلاد النبی ﷺ ریلی آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ مدنیہ زیڈ ٹاؤن سے نکالی گئی جس میں سیکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی ،تحریک اخوت اسلامیہ کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر نکالے گئے جلوس کے شرکا سے مقررین نے خطاب کیا،جامعہ انوار العلوم نیو ملتان کے زیر اہتمام عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں 28واں سالانہ کاروان مصطفی ﷺ نکالا گیا،دربار سخی سلطان علی اکبر سورج میانی پر جشنِ میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا،سنی تحریک اور جامعہ کاظمیہ فیض القرآن کے زیرِ اہتمام سالانہ میلاد ریلی سینٹرل جیل موڑ سے نکالی گئی، سنی تحریک اور مدینہ میلاد کمیٹی ٹمبر مارکیٹ ملتان کے زیر اہتمام جلوس میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا،عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر بزم حسان بن ثابت اور بزم المعصوم پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ ختمِ نبوتؐ میلاد ریلی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالی گئی،  مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان  ملتان کے زیر اہتمام 54 واں سالانہ جلوس 12ربیع الاول کو صبح 8 بجے خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سے نکالا گیا، دعوت ذکر و فکر ڈیرہ اللہ ہو کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ﷺ کی پرنور محفل منعقد ہوئی، مرکزی بزم محب غلامان رسول ﷺ ملتان پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ جلوس جشن میلاد النبی ﷺ نکالا گیا، میپکو ہیڈ کوارٹر سمیت ریجن کے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے سرکل دفاتر کو بھی برقی قمقموں سے سجایاگیا، خانیوال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر مثالی انتظامات کیے گئے،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات‘ رانا محمد سلیم حنیف اور ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا،پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ کے گھر پر تاجدار ختم نبوتؐ کے جشن ولادت با سعادت کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،انجمن نوجوانان اسلام صوبہ پنجاب کے سابق چیف آرگنائزر محمد اسلم کی رہائش گاہ پر سالانہ جشن  میلاد النبی ﷺ کا پروگرام منعقد ہوا،  اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین برانچ ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام بلدیہ ہال میں سالانہ میلاد مصطفےٰ ﷺ بسلسلہ جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا ، عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں نواحی گاؤں چک نمبر 35 ڈبلیو بی میں بھی جلوس نکالا گیا جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کبیروالا میں جماعت اہلسنت، مرکزی میلاد کونسل، بزم سعید، بزم غوثیہ اور دیگر نمائندہ تنظیموں کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا روایتی جلوس جامع مدرسہ مہریہ غوثیہ جھنگ روڈ سے برآمد ہوا۔ جلہ جیم میں بادشاہی جامع مسجد سے جلوس برآمد ہوا جس میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہانیاں میں تقریب منعقد ہوئی طالبات نے قرأت ،نعت خوانی ، تقاریر، مضمون نگاری سمیت دیگر مقابلہ جات میں حصہ لیا۔کہروڑپکا سے نامہ نگار کے مطابق نبی آخر الزماں ﷺکی تعلیمات کے مطابق خدمت انسانی کا جذبہ قابل تقلید ہے ،کیمپ منی ہاسپٹل سے کم نہیں، ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سماجی اور تعلیمی شخصیت محمود الحسن عباسی نے ماہانہ دو روزہ علی حسن فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بزمِ حنانہ اور متحدہ مجلس شہریان کے زیر اہتمام 1500 سالہ جشن عید میلاد النبیؐ و تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے سلسلے میں سجاوٹ اور چراغاں کرنے والی دینی، سماجی و تاجر تنظیموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب آج ہو گی۔
ملتان سے مزید