• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر پمپ چورنگی کے قریب پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹرپمپ چورنگی کے قریب پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنادی،تفصیلات کے مطابق واٹرپمپ چورنگی کے قریب پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل سوار2 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر پیٹرول پمپ کے کیشیئرسے رقم لوٹ لی،پیٹرول پمپ پر موجود عملہ مسلح ملزمان کو پکڑنے کے لئے آگے بڑھا اس دوران مسلح ملزمان نے فائرنگ کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے ملزمان کے پستول کے چیمبر میں گولی پھنس گئی اورفائرنہ ہوسکا،پیٹرول پمپ کے عملے نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان گھبراکرفرارہوگئے،فرار ہوتے ملزمان سے لوٹی گئی رقم بھی موقع پرگر گئی، قریب میں موجود دکانداروں کی جانب سے بھی ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن ملزمان جان بچاکرفرار ہوگئے، فرار ہوتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوارشہری نے بھی اپنا لائسنس یافتہ پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید