• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت باہمت یتیم بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ 2025 کا آغاز ہوگیاجس میں ملیرا ورویسٹ کلیسٹر زکے 356 بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ مکمل کر لی گئی ، مجموعی طور پر الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے شہر بھر میں قائم 11 کلیسٹرز کیکل 2400 بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی جائے گی، فریدہ الخدمت یعقوب ہسپتال گلشن حدید اور الخدمت ہسپتال اورنگی میں کیمپس کا اہتمام کیا گیا۔ باہمت بچوں کے معائنہ کیلئے جنرل فزیشن، ڈینٹیسٹ، آنکھوں اورای این ٹی کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیمیں موجود تھیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید