• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، شہری کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے شہری کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر آئندہ سماعت پر نادرا حکام کو طلب کرلیا،درخواست کی سماعت پر سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی پیش کردہ دستاویزات پر نادرا نے متعدد بار جواب دیئے شناختی کارڈ کی درخواست دینے والے امیدوار ابو البشر کے پاس پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، نادرا نے انہیں شناخت کی تصدیق کے لئے متعلقہ ایجنسی بھیجا تھا، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی فائل میں پیدائشی سرٹیفکیٹ کے ساتھ پاسپورٹ بھی منسلک ہے، جن کے پاس کچھ نہیں ہوتا انہیں شناختی کارڈ جاری کر دیئے جاتے ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ مجھے نادرا نے جو کمنٹس بھیجے ہیں اس کے مطابق درخواست گزار کے پاس کوئی پاکستانی دستاویز نہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نادرا کے نمائندے کو صورت حال کی وضاحت کے لئے طلب کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید