• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری کی جان لےلی، پیر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار ٹر یلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 20 سالہ ذیشان ولد اکبرجان جاں بحق ہوگیا ، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹریلر کے شیشے توڑدیے حادثے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹر یلر کو قبضے میں لیکر ڈرائیورمعشوق علی کوگرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق متوفی نوجوان ٹرالر کی زد میں آکرجاں بحق ہوا ہے، دریں اثنا محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے55سالہ طاہرہ زوجہ حبیب الرحمنٰ جاں بحق ہوگئی ، ریلوے پولیس اور ریسکیو عملے نے لاش جناح اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفیہ ریلوے ٹریک عبور کررہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید