کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ علماء محاذ ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل علماء مشائخ ونگ کے زیر اہتمام بسلسلہ ہفتہ وحدت 18واں سالانہ وحدت امت سیرت مصطفی ؐ کی روشنی کے عنوان سے مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی اورفنکشنل مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم کی زیر صدارت مقامی ہال گلشن اقبال میں سیمینارمنعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ سیاسی زعماء تاجر،صحافی ،دانشور و ممتاز شخصیات نے شرکت کی، سیمینار سے سردار عبدالرحیم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ رسول اکر م ؐ کی ذات اقدس ہی نقطہ اتحاد ہے عقیدہ ختم نبوت ؐو ناموس رسالت ؐ پر ہماری جانیں قربان ہیں ، اسلام و ملک کے دشمن باغیان ختم نبوت قادیانیوں کا ہر سطح پر تعاقب اور مقاصد پاکستان کا تحفظ کیاجائے گا، مولانا محمدامین انصاری نے شہدائے ختم نبوت و قائدین و شہدائے مقاومت فلسطین ، شہدائے 6ستمبراور افواج کو کو خراج عقیدت پیش کیا، اور امن و وحدت پر زور دیا، سیمینار سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز سمیت ڈاکٹر صابر ابومریم ،علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ محمود الحسینی، علامہ حسین مسعودی، مفتی محمد داؤد، ڈاکٹر حکیم سید علی نصر عسکری، علامہ ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ خواجہ احمد الرحمن یار خان، علامہ عقیل انجم قادری، مفتی وجیہہ الدین، مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا ابراہیم چترالی و دیگر نے خطاب کیا۔