کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ دین اسلام کی بنیاد اور اُمت مسلمہ کے ایمان کی پہچان ہے،اسلام کی حفاظت اور اُمت کے اتحاد کی ضمانت عقیدہ ختم نبوت ﷺ میں مضمر ہے،عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے اپنی جان ومال اور قلم سے کوشش کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے،ختم نبوت ﷺ کا عقیدہ وہ کسوٹی ہے جس پر ایمان کی سچائی پرکھی جاتی ہے جو شخص اس کا انکار کرئے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے،قادیانی اقلیت نہیں اسلام اور پاکستان کے غدار ہیں ،قادیانیت نواز ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تحفظ ختم نبوت ﷺ وعرس شہدائے میلاد مصطفی ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شہداء میلاد مصطفیؐ کے مزار پر قرآن خوانی کا انععقاد کیا گیا اور مزار پر چادر پوشی کے بعد دعا کی گئی، اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری، اراکین کراچی رابطہ کمیٹی ودیگر موجود تھے۔