کراچی (اسٹاف رپورٹر)گڈز ٹرانسپورٹرز نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ہمارے کسی بھی ڈرائیور کو نقصان پہنچا اور حکومت انہیں بازیاب کرانے میں ناکام رہی تو ہم اپنا کاروبار بند کرنے کے بارے میں مشاورت کریں گے، کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر سفیرشاہین اور جنرل سیکریٹری ندیم اختر آرائیں پیر کو یہاں ماڑی پور ٹ مال بردار ٹرانسپورٹ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے ، ٹرانسپورٹرز نے آگاہ کیا کہ کشمور کے قریب 11ڈرائیورز کے اغوا سے پاکستان بھر کی ٹرانسپوررٹ برادری میں تشویش پائی جاتی ہے،ماڑی پور ٹرک اڈے پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے عہدے داروں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتےملکی معیشت کو کسی قسم کا نقصان پہنچائیں ، تاہم اگر ٹرک و ٹر یلرزڈرائیورز اور ان کے اسٹاف کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، پاک فوج ہمیں تحفظ دے اور کچے کے ان ڈاکوؤں اور دیگر قومی شاہراہوں پر ڈکیتوں کے خلاف بھر پور ایکشن لے، انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہمارے کسی بھی ڈرائیور کو نقصان پہنچا اور حکومت انہیں بازیاب کرانے میں ناکام ہوئی تو پھر پاکستان کے اندر معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے ہمارا جو کردار ہے، ہم اس پر غور و فکر کر کے اپنا کاروبار بند کرنے کے بارے میں مشاورت کریں گے ۔