کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مرتضیٰ چورنگی میں صفائی کےدوران خاکروب گٹر میں پھنس گیا، ساتھی کو ڈوبتا دیکھ کر دیگر عملے نے مدد کی کوشش کی اس ہی اثناء میں راہ گیر خاکروب کو بچانے کیلئے گٹر میں کود گیا ،40 سالہ محسن ولد معیز کو نیم بے حوشی کی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ کام کیلئے گٹر میں جانے والا خاکروب50سالہ اقبال مسیح دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق خاکروب کو بریڈ کمپنی کی جانب سے صفائی کے لئے بلایا گیا تھا۔