• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روایتی کے ساتھ نان فارمل اور ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دیا جائے، ماہرین

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر تعلیمی ماہرین نے زور دیا ہے کہ ملک میں اسکول سے باہر بچوں کے مسئلے کے حل کے لیے روایتی تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ نان فارمل اور اِن فارمل طریقہ تعلیم کو بھی فروغ دیا جائے تاکہ تعلیم سے محروم بچے معاشرتی اور سماجی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں، یہ بات ماہرینِ تعلیم نے محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کی جانب سے اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب کا آغاز نان فارمل ایجوکیشن کے نصاب کی سندھی زبان میں رونمائی سے ہوا، یہ نصاب صوبے میں رواں برس متعارف اور آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مرتب کیا گیا ہے، تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ تھے، سید سردار علی شاہ نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف پڑھانا نہیں بلکہ بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہے، سندھ میں روایتی اسکول سسٹم کے ساتھ نان فارمل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے، صوبے میں اس وقت 500نان فارمل ایجوکیشن سینٹرز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فعال ہیں، جنہیں آئندہ بڑھا کر 1500 تک لے جایا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید