دبئی (نمائندہ خصوصی) ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے کہا ہے کہ آئی پی ایل فرنچائز کی جانب سے عزت نہ ملنے کے سبب جلد ریٹائرمنٹ لی ہے۔ ہیڈ کوچ انیل کمبلے کو کال کی ، گفتگو کے دوران میرا بریک ڈاؤن ہو گیا، میں رو پڑا تھا مجھے بہت دکھ تھا ۔ پنجاب کنگز نے بے عزتی کی، معاہدہ وقت سے پہلے ختم ہو گیا تھا۔ آپ نے فرنچائز کیلئے اتنا کچھ کیا لیکن عزت نہ دی جائے ۔ مجھے ایسا لگا جیسے میرے کندھوں پر بلڈنگ جتنا بوجھ ہو۔ آپ کی مینٹل ہیلتھ پیسے سے زیادہ اہم ہے۔