شارجہ (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو تیسرےون ڈے انٹر نیشنل میں342 رنز سے شکست دے دی جنوبی افریقا نے سیریز دوایک سے جیت لی۔ ساؤتھمپٹن میں اتوار کو انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کی۔ جوروٹ نے175رنز بناکر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انگلینڈ نے پانچ وکٹ پر 414رنز اسکور کیے ۔ ناکام ٹیم 72 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔