• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف محمد ٹرافی: امام الحق کی پاکستان آتے ہی ٹرپل سنچر ی

شارجہ (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ میں یارک شائر کاؤنٹی کیلئے ون ڈے ٹورنامنٹ میں چار سنچریاں بنانے والے امام الحق نے پاکستان آتے ہی حنیف محمد ٹرافی میں ٹرپل سنچری بناڈالی۔ اتوار کو دوسرے راؤنڈ کے میچوں کے آخری دن ملتان نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور161رنز سے شکست دے دی۔ ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم دوسری اننگز میں142رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فیصل اکرم کی29رنز کے عوض 5 وکٹیں نمایاں رہیں۔ امام الحق نے 330رنز اسکور کیے۔ کراچی وائٹس نے کوئٹہ کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی وائٹس کے محمد رضا کی چار وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ کی دوسری اننگز میں صلاح الدین کے123رنز بنائے۔ فیصل آباد اور آزاد جموں کشمیرجبکہ لاہور بلوز اور حیدرآباد کے میچ ڈرا ہوگئے۔ آخری دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔

اسپورٹس سے مزید