شارجہ(نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ سے قبل ہرارے میں سری لنکا نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں8وکٹ سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔ کامل مشرا تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 73رنز ، کوشال پریرا 26 گیندوں پر 46رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کامل مشرا پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ زمبابوے نے 8 وکٹ پر 191رنز اسکور کیے۔ مارومانی نے 51 ، سکندر رضا نے 28، ریان بُرل نے 26 اور شین ولیمز نے 23رنز کی اننگز کھیلیں۔ دُشن ہیمانتھا نے تین، دُشمانتا چامیرانے دو وکٹ لیے ۔ اس سے قبل دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے 5 وکٹ سےکامیابی حاصل کی ۔