کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) تیسرے ایشین یوتھ گیمز22 سے31 اکتوبر تک مناما بحرین میں ہونگے۔ اس دوران 45ملکوں کے 14سے 18سال تک چار ہزار بوائز اور گرلز کھلاڑی24 کھیلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے گیمز کیلئے فیڈریشنوں سے ٹیموں کے انتخاب اور اخراجات کے حوالے سے پلان مانگ لیا ہے۔ یوتھ گیمز میں اونٹوں کی دوڑ اور موئے باکسنگ کا اضا فہ کیا گیا ہے۔ ہاکی کے ایونٹ کو نہیں رکھا گیا۔ دریں اثنا 2029 ایشین یوتھ گیمز کی میزبانی کمبوڈیا کو مل گئی ہے۔