• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل لیڈیز گالف ٹائٹل ٹیم آرمی کے نام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)64ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ میں لیڈیز ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل 46 اوور پار کے ساتھ آرمی کی ٹیم نے جیت لیا۔ ڈی ایچ اے گالف کلب میں لیڈیز ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے 53 اوور پار کے ساتھ دوسری ، پنجاب ٹیم نے 67 اوور پار کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئر امیچر کیٹگری میں اسلام آباد کے عمر اعجاز 10 اوور پار کے ساتھ پہلے، احمد ظفر حیات 12اوور پار کے ساتھ دوسرے اور 20اوور پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ مینز امیچر میں پاکستان کے نعمان الیاس اور سری لنکا دانوشا کمار کے درمیان سخت مقابلہ ہے دونوں چار اوور پار کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں ۔لیڈیز میں آنیئہ فاروق ٹاپ پر ہیں۔

اسپورٹس سے مزید