نیویارک(جنگ نیوز) اسپین کے کارلوس الکاراز نے یو ایس اوپن 2025کے فائنل میں جاننک سِنر کو شکست دے کر ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے اطالوی کھلاڑی کو چار سیٹس میں ہرایا اور ایک بار پھر عالمی نمبر ایک کی پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ ان کا دوسرا یو ایس اوپن اور مجموعی طور پر چھٹا گرینڈ سلم اعزاز ہے ۔ وہ پیشہ ورانہ دور (1968 کے بعد) میں بیورن بورگ کے بعد چھ گرینڈ سلم جیتنے والے دوسرے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فائنل نے سِنر کے 27میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ بھی بھی ختم کردیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورٹس میں آمد اور اضافی سیکورٹی کی وجہ سے اتوار کی شب فیصلہ کن معرکہ مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔