• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو لیگ میں پاکستان کے 16 میچ، ہوم گراؤنڈ کی سہولت نہیں

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ نے پرو ہاکی لیگ کیلئے پلان پی ایچ ایف کو بھیج دیا ہے جس میں لیگ کیلئے قومی کیمپ لگانے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کو16 میچز کھیلنا ہوں گے، قوانین کے مطابق ہر ٹیم اپنے میچز ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلتی ہیں، تاہم پاکستان پہلی مرتبہ لیگ میں حصہ لے رہا ہے اس لئے اسے ہوم گراؤنڈ کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی، اگلی بار کوالیفائی کرنے پر پاکستان ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا حق حاصل کر لے گا۔ جنگ کی اطلاع کے مطابق ، پاکستان کو بھارت کا بھی سامنا ہے ، دونوں میچز یورپی ملک میں ہوں گے۔پرو لیگ کا پہلا مرحلہ 6 سے14 دسمبر تک ہوگا۔ دوسرا مرحلہ فروی اور آخری مرحلہ جون میں کھیلا جائے گا، پاکستان پہلے مرحلے میں ارجنٹینا میں دو میچ ارجنٹائن اور دو میچ کسی یورپی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن شیڈول کو رواں ہفتے حتمی شکل دے گی۔ پرو لیگ میں نو ٹیمیں پاکستان ،ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیم، جرمنی، انگلینڈ، بھارت، ہالینڈ، اسپین ایک دوسرے سے دو، دو میچ کھیلیں گی۔

اسپورٹس سے مزید