• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد حبیب نے امیچر گالف ایونٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعد حبیب نے 34 ویں پاکستان امیچرگالف چیمپئن شپ جیت لی ۔ اتوار کو ڈی ایچ اے گالف کلب میں چار روز کے مقابلوں کے بعد سعد حبیب 6اوور کے اسکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔آخری روز سعد حبیب نے چھ برڈیز کی بدولت چار انڈر پار کھیلا۔ سری لنکا کے دانوشان کاناس کمار دوسرے ، شاہ میر مجید تیسرے نمبر پر رہے ۔ تیسرے دن برتری رکھنے والے نعمان الیاس نعمان الیاس چوتھی پوزیشن پر آگئے۔خواتین کا ایونٹ آنیہ فارق نے جیت لیا۔

اسپورٹس سے مزید