• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جے ٹی کے داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے رہنمائی کیمپ کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے زیرِ اہتمام نیا داخلہ لینے والے طلبہ کی سہولت اور رہنمائی کے لئے داخلہ رہنمائی کیمپ کا آغاز ہوگیا، کیمپ انٹرویوز کے اختتام تک جاری رہے گا۔پہلے روز ہزاروں طلباء و طالبات نے کیمپ کا رخ کیا اور رہنمائی حاصل کی۔ کیمپ میں داخلہ فارم کے حصول و پر کرنے، انٹرویو کی تیاری، مختلف ڈیپارٹمنٹس کے متعلقہ معلومات، میرٹ لسٹ اور دیگر اہم معاملات پر رہنمائی فراہم کی جارہی ہے تاکہ طلبہ بغیر کسی دشواری کے اپنے داخلہ کا عمل مکمل کرسکیں۔ناظم جامعہ ارشد خان اور جمعیت کے دیگر ذمہ داران اس موقع پر طلبہ کی خدمت اور رہنمائی میں مصروف رہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہمیشہ طلبہ کے مسائل کے حل اور ان کی رہنمائی کے لئے موجود رہی ہے اور آئندہ بھی طلبہ کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید