• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، آر ٹی ایس کمیشن میں 8 عوامی شکایات کی شنوائی

پشاور (جنگ نیوز) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن پشاور میں چیف کمشنر محمد علی شہزادہ اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کی آٹھ درخواستوں پر سماعت کی۔ عتیق اللہ نامی شہری نے بونیر سے ووڈ پرمٹ کی اجرا کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی، کمیشن نے تاخیر پر متعلقہ افسران کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ اسی طرح مردان، باجوڑ، ہری پور اور پشاور سے شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے کمیشن سے رجوع کیا۔ کمیشن نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے تمام مسائل حل کرنے اور شہریوں کی شکایت نمٹانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ ایبٹ آباد سے محمد اقبال نے گھر سے نکالے جانے اور سامان ضبط کرنے کے واقعے میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ پولیس نے کمیشن کو لکھا کہ سیول کیس ہے، ایف آئی آر نہیں بنتی۔ کمیشن نے ڈی پی او کو شہری کی شکایت بذاتِ خود سننے اور مطمئن کرنے کے احکامات دیئے۔
پشاور سے مزید