کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈیگاری میں 15روز قبل کوئلہ کان میں تین کانکنوں کی ہلاکت کی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔کورٹ آف انکوائری (زیر دفعہ 21 مائنز ایکٹ (1923) 25 اگست 2025 میسرز مقصود کول ایجنسی ڈیگاری ضلع کوئٹہ جس میں تین کا نکن فوت ہو گئے تھے اس سلسلے میں 4 ستمبر 2025ء کو چیئرمین امجد حسین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی کمیٹی مقصود کول ایجنسی ڈیگاری کی متاثرہ مائن کا جائزہ اور حادثثے سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی اس کے علاوہ اگر کسی نے حادثے سے متعلق کمیٹی کو بیان دینا چائے تو وہ چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان کے دفتر لنک سریاب روڈ کوئٹہ میں اپنا بیان مورخہ 10 سے 12 ستمبر صبح گیارہ بجے سے دوپہر تین بجے تک ریکارڈ کرا سکتا ہے تاکہ انکوائری رپورٹ سیکرٹری مائنز کو بر وقت جمع کرائی جاسکے۔