سکھر /ڈہرکی/میر پور ساکرو(بیورو رپورٹ/ نامہ نگاران) کشمور،کندھکوٹ اور دیگر شہروں سے اطلاعات کے مطابق تباہ کن سیلابی ریلا دریائے سندھ میں داخل ہوگیاگڈو بیراج پر پانی کی سطح 4 لاکھ کیوسک ہے۔سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ ساڑھے تین لاکھ کیوسک سے زائد،حکومت و انتظامیہ کچے سے لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دریاؤں سے آنیوالا تباہ کن سیلابی ریلا دریائے سندھ میں داخل ہوگیا، گڈو بیراج پر 4لاکھ کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ ساڑھے تین لاکھ کیوسک سے زائد ہے۔حکومت و انتظامیہ متوقع ہائی فلڈ کا ریلا آنے کے پیش نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پیر کی شام 6بجے کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تونسہ بیراج پر پانی کی آمد214142، اخراج 206642کیوسک، تریموں کے مقام پر آمد و اخراج 531993کیوسک، پنجند پر آمد و اخراج 527028 کیوسک ریکارڈ کیا گیا. گڈو بیراج پر پانی کی آمد 425813، اخراج 416763کیوسک ریکارڈ کیا گیا، یہاں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد352010، اخراج 329310کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 235243اور اخراج 231763کیوسک ریکارڈ کیا گیا. اس وقت گڈو بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جبکہ سکھر بیراج پر بھی اگلے 12سے 24گھنٹے کے دوران درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزرے گا۔