اسلام آباد (طاہر خلیل، نیوز رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل حمد محمد عبداللہ الرمیثی کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں نشان امتیاز (ملٹری)عطا کیا۔ انہیں یہ اعزاز پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین روابط کو فروغ دینے کے اعتراف میں عطا کیا گیا ،ایوان صدر میں پروقار تقریب ،صدر زرداری نے نشان امتیاز سے نوازا،وزیر دفاع، اعلیٰ حکام وسفارتکار شریک، یو اے ای کے کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورسربراہ پاک بحریہ سے الگ الگ ملاقاتیں، پیر کو منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، سفارتکاروں اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے سینئر افسران کے علاوہ دیگر اعلیٰ عسکری و سرکاری حکام نے شرکت کی۔