• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ تحائف کی بولیوں میں نجی تخمینہ کاروں کی عدم دلچسپی کا انکشاف

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) توشہ خانہ کےتحائف کی بولیوں میں نجی تخمینہ کاروں کی عدم دلچسپی کا انکشاف ہو اہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن کومسلسل چوتھی بار نجی تخمینہ کاروں سےکوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔کابینہ ڈویژن نے نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی تھیں۔ سرکاری سطح پر پاکستان کسٹمز کے ذریعےتوشہ خانے میں موصول تحائف کی قیمتوں کے تعین کا عمل جاری ہے،ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نےمختلف کٹیگریزکےتحائف جن میں زیورات ،گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگرتحائف شامل ہیں کی قیمتیں معلوم کرنے کے لیے نجی تخمینہ کاروں سے گذشتہ ماہ بولیاں طلب کی تھیں تاہم اس میں نجی تخمینہ کاروں نے حصہ نہیں لیا-
اہم خبریں سے مزید