اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیور و کر یسی میں تقرر و تبادلے،تقرر ی کے منتظر مختار احمد ڈپٹی سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی تعینات ۔ ڈپٹی سیکریٹری سجاد احمد کا آئی ٹی ڈویژن سے خزانہ ، ڈپٹی سیکریٹری ندیم احمد کا وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے موسمیاتی تبدیلی، ڈپٹی سیکریٹری محمد وسیم طارق کا دفاع ڈویژن سے آئی ٹی ڈویژن اور ڈپٹی سیکریٹری رانا یاسر عرفات کا قومی ورثہ ڈویژن سے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19(ایکٹنگ چارج) کے واصف رحمان کو تبدیل کر کے انہیں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان لاس اینجلس، امریکہ میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر مقرر کیا ہے،دریں اثناء نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی حرا رضوان کے ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع کی گئی جو کہ رواں ماہ ستمبر سے شمار ہو گی، مزید برآں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی عنبر گیلانی کے ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ رواں برس 26 دسمبر 2025 سے شمار ہو گی ،سیکشن افسر مبشر حسن تقی کا مواصلات ڈویژن سے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ۔ مزید برآں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی لائبریرین (بی ایس 17) مہرانگز کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات تین سال یا مستقل افسر کی دستیابی تک ڈیپوٹیشن پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔