اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار)تحریک انصاف کے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ارکان آج اپنے بانی سے یک جہتی کے لئے اڈیالہ جیل کے سامنے اجلاس منعقد کرینگے،ارکان اسمبلی وفاقی دارالحکومت پہنچنا شروع ہو گئے ارکان اپنے حلقوں میں بدترین سیلاب سے تباہ حال لوگوں کو چھوڑ کر آئے ہیں ،ان پر دباؤ ہے کہ وہ بانی اور ان کی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہوں ،آئندہ یہ ارکان ہر منگل کو اڈیالہ کے سامنے اجلاس منعقد کرینگے ،قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عا مر ڈوگر کی صحافی طیب بلوچ کے ساتھ غنڈہ گردی کی مذمت، ارکان اسمبلی کے اجتماع کا اس واقعہ سے تعلق نہیں ،تحریک انصاف کے طرفدار یو ٹیوبرز نے شور مچارکھاتھا کہ ارکان اسمبلی اڈیالہ میں محبوس اپنے بانی سے وابستگی ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہیں ،ارکان اسمبلی کی آمد کے امکان کی وجہ سے انتظامیہ نے سخت حفاظتی بندوبست کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں ۔