• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ کی پریس کانفرنس میں PTI کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد، مقدمہ درج

راولپنڈی (خبر نگار ، سٹاف رپورٹر ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی صحافیوں سے بدتمیزی، گالم گلوچ اور تشدد، دو صحافی زخمی ہو گئے، صحافیوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا ، دوسری طرف صحافیوں پر تشدد کر نے پر علیمہ خان، نعیم پنجوتھا اور پی ٹی آئی کے 40کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، پی ٹی آئی کارکن دو صحافیوں کو گریبانوں سے گھسیٹ کر لے گئے، بدتمیزی کی، دو گرفتاربھی کرلئے گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر بدمزگی ہوئی، پی ٹی آئی کارکنان صحافیوں کے سوالات پر لڑ پڑے اور نجی ٹی وی چینلز کے دو صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، انہیں گریبانوں سے گھسیٹ کر لے گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد علیمہ خان اپنی بہنوں عظمی خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرنے پہنچی تو پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔
اہم خبریں سے مزید