• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس کی ایک نئی قسم ’’ٹائپ فائیو‘‘ کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا گیا، غریب ممالک کے افراد متاثر ہوتے ہیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ برائے ذیابیطس (انٹرنیشنل ڈیابٹیز فیڈریشن) نے ایک غیر معمولی قسم کی ذیابیطس کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے جسے اب ’’ٹائپ 5 ذیابیطس‘‘ کہا جاتا ہے، اور یہ خاص طور پر خوراک کی شدید کمی کے نتیجے میں نشوونما نہ پانے والے افراد میں پائی جاتی ہے۔ 

سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، ذیابیطس کی یہ قسم زیادہ تر غریب ممالک میں جوان اور کم وزن افراد کو متاثر کرتی ہے، اس میں مریضوں کو انسولین کی کمی ہوتی ہے لیکن اس کی وجہ مدافعتی نظام نہیں بلکہ بچپن یا نوجوانی میں ناکافی غذائیت کے باعث لبلبے (یعنی پنکریاس) کی کم نشوونما ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید