اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس 15ستمبر 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں سابق گورنر ماہرین معیشت مالیاتی ماہرین کے مطابق پالیسی ریٹ موجودہ گیارہ فیصد بر قرار رکھا جا سکے گا یا زیادہ سے زیادہ پچاس پیسز پوائینٹس کم کر کے 10.5 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔سابق گورنر جو ایف بی آر کے چئیرمین اور وفاقی سیکرٹری مالیات بھی رہ چکے ھیں نے جنگ کے سوال پر کہا ک ابھی سیلابوں اور کچھ دوسرے معاملات کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی پر گندم آتے کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پریشر ھے اس لئے شرح سود موجودہ سطح پر ہی رکھے گی۔