کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،نئی ریکارڈ سازی کا رحجان برقرار، کے ایس ای100انڈیکس میں 1810 پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 56 ہزار کی حد بھی عبور ہو گئی،47.51 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 134 ارب 22 کروڑ 68 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم 4.43 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے باجود مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار،پیر کو اہم سیکٹرز میں سرگرمی سے ٹریڈنگ کا آغاز ہی 667 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا جس کے بعد دن بھر مارکیٹ میں تیزی کا رحجان غالب رہا اور اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 1810.11پوائنٹس کے اضافے سے 154277.19 پوائنٹس سے بڑھ کر 156087.31 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ، جو کہ مارکیٹ کا نیا ریکارڈ ہے،کے ایس ای30 انڈیکس 575.98 پوائنٹس کے اضافے سے 47639.20 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 702.54پوائنٹس بڑھنے سے 94348.18 پوائنٹس سے بڑھ کر 95050.72 پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 482 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،229 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،228 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 25 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 134ارب 22کروڑ 68 لاکھ 26 ہزار روپے کے اضافے سے 18267ارب 34 کروڑ 82 لاکھ 13 ہزار روپے ہو گئی،کاروباری حجم بھی گذشتہ سیشن کی نسبت 4کروڑ 78 لاکھ 57 ہزار شیئرز کے اضافے سے 112کروڑ 62لاکھ 67 ہزار شیئرز پر پہنچ گیا، پیر کو مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے کے۔ الیکٹرک،بینک آف پنجاب، دیوان سیمنٹ، ایف نیٹ ایکوٹی اور پاک الیکٹرون سر فہرست رہے۔