• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر لائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی (جنگ نیوز) نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز نے کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی پر کپتان نے کراچی ائر ٹریفک کنٹرولر سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی، نجی ائرلائن کا طیارہ بحفاظت کراچی ائرپورٹ لینڈ کر گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے میں 200سے زائد مسافر سوار تھے، طیارے کو چیک کرنے پر علم ہوا کہ طیارے سے ایندھن لیک ہو رہا تھا، سی اے اے انسپکٹرز نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت کیلئے ائرلائن انجینئرز نے کام شروع کر دیاہے، طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید