کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پر اثر انداز مون سون شدت اختیار کرکے ہوا کے انتہائ کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے، جس سے کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں ستمبر کے دوران مون سون نے پہلی بار ڈیپ ڈپریشن کی شکل اختیار کی ہے۔ یہ سسٹم کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 سمتبر تک وقفے وقفے سے شدہد بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔ موسمی تبدیلیوں کے باعث لگے بندھے راستوں پر چلنے والے موسم بھی اپنے رنگ بدلنے لگے، ستمبر میں مون سون کے حالیہ تیور پر محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ میں ستمبر کے دوران مون سون کی یہ شدت پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔