کراچی (اسٹاف رپورٹر) سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر7فیصداضافہ ۔ا سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی اوراگست میں سمندرپارپاکستانیوں نے مجموعی طور پر 6.4 ارب ڈالرملک کو ارسال کئے جو گذشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملنے والی 5.9 ارب ڈالر ترسیلات سے 7.0 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2025 کے دوران سمندرپارپاکستانیوں نے 3.1 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 6.6 فیصدزیادہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2025 کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (736.7ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (642.9 ملین ڈالر)، برطانیہ (463.4 ملین ڈالر) اور امریکہ (267.3 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔