کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو نے گریڈ 18 کے ایڈمن انچارج و پرائیویٹ سیکریٹری محمد ضیاءالحق کو سیکریٹری میٹرک بورڈ کے عہدے کا چارج دے دیا ہے جب کہ دو برس سے سیکریٹری کے عہدے پر تعینات 18 گریڈ کے ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد کا انرولمنٹ سیکشن تبادلہ کردیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 17کی اسسٹنٹ سیکرٹری فرقانہ خاتون کا تبادلہ ایڈمن سیکشن سے پرمیشن اینڈ رجسٹریشن سیکشن میں کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ سیکرٹری سید راشد علی کا تبادلہ سرٹیفکیٹ سیکشن سے ایڈمن سیکشن کر دیا گیا ہے جبکہ ریسرچ انویسٹیگیٹر ارجمند ہاشمی کا تبادلہ ریسرچ سیکشن سے سرٹیفیکیٹ سیکشن میں کر دیا گیا ہے۔