• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ، شریعت محمدی کی اساس اور بنیاد، مقررین

لاہور (خبرنگار ) لاہور میں یوم ختم نبوت 1974 کی یاد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامعہ اشرفیہ لاہور میں مجلس کے مرکزی امیر مولانا پیرحافظ ناصر الدین خان خاکوانی،مرکزی نائب امیر مولانا خواجہ عزیز احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ملک بھر علماء کرام نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔دین اسلام اللہ کا آخری دین ہے اور یہی دین مدار نجات ہے علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کو آئین وقانون اور پاکستان کی نیشنل اسمبلی کے فیصلے کا پابند بنائے ۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف خان، جامعہ اشرفیہ لاہور میں ناظم شعبہ نشرواشاعت ڈائریکٹر امور خارجہ مولانا حافظ اسعد عبید، نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا زبیرحسن، جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، متحدہ جمعیت اہلحدیث مرکزی رہنما مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری مرکزی علماء کونسل کے امیر مولانا زاہد محمود قاسمی، مجلس کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا اجود عبید، مفتی عبدالواحد قریشی,پیررضوان نفیس، مبلغ مجلس لاہور مولاعبدالنعیم جنرل سیکرٹر ی لاہور مولاناعلیم الدین شاکر،مولانا صوفی محمداکرم،مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا سمیع اللہ ودیگر علماء نے خطاب کیے۔
لاہور سے مزید