مظفر گڑھ میں سیلابی پانی پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروس کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) کے سیت پور سینٹر میں داخل ہوگیا۔
عملے کی سینٹر کے اطراف قائم بند بچانے کی کوشش ناکام ہوگئی، جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی۔
مظفر گڑھ میں دریائے چناب کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، علی پور زمیندارہ بند ٹوٹ گیا ہے، جس کے بعد سیت پور کے اطراف کے تمام علاقے زیر آب آگئے۔
متاثرہ علاقوں میں پانی میں ڈوبے مکانات گرنے لگے، شیرشاہ اور ہیڈ محمد والا پل پر ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ ملتان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
سڑک زیر آب ہونے سے سیت پور اور علی پور کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوچکا ہے۔