پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنی مجبوری بتادیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عاطف خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی اگر کوئی مجبوری ہے تو انہیں آکر بانی پی ٹی آئی کو بتانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی بہن نے جو کہا یہ ان کی فیملی کی بات ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ والے اپنی مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کراتے ہیں، ہر قیدی کا حق ہے کہ اپنی فیملی اور اپنے دوستوں سے ملاقات کرے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انڈہ پھینکنا یا صحافیوں کے ساتھ جو ہوا، وہ غلط ہے، تشدد سے جمہوریت یا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔