دبئی (نمائندہ خصوصی) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو لاس اینجلس اولمپکس کے لئے اسکالر شپ دے دی گئی ۔ پی او اے کے صدر عارف سعید نے آئی او سی اسکالر شپ ارشد ندیم کو دیا ۔ ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے جاپان روانگی سے قبل آخری سیشن کیا ۔ ارشد ندیم کو تین سال تک 1125 ڈالرز ماہانہ اسکالر شپ ملے گا ۔ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ کوئی دباؤ نہیں ہے اور میں مکمل فٹ ہوں، پاکستان کا پرچم سربلند کروں گا۔ جاپان میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کا مقابلہ بھارتی حریف نیرج چوپڑا، جولین ویبر سمیت دنیا کے بہترین اتھلیٹس سے ہونا ہے۔