• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ پریس کانفرس: پاکستان اور بھارتی کپتانوں کے درمیان راشد خان موجود

دبئی (عبدالماجدبھٹی) ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور بھارتی کپتانوں میں گرم جوشی کی جگہ فاصلے دکھائی دیئے۔ تمام ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس سے قبل بغل گیرہوئے لیکن پاکستان اور بھارتی کپتانوں نے ہاتھ ملانے پر اکتفا کیا جس میں گرم جوشی اور آئی ٹو آئی کانٹیکٹ نہیں تھا۔ ماضی میں ویرات کوہلی ،مہندر سنگھ دھونی اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستانیوں سے گہری دوستی تھی۔ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ٹیمیں اتوار کو پہلی بار آمنے سامنے آئیں گی۔ منگل کو دبئی اسٹیڈیم میں ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین حسن نقوی نے آٹھ کپتانوں کی موجودگی میں ٹرافی کی رونمائی کی۔ عام طور پر پاکستان اور بھارت کے کپتان پریس کانفرنس میں ساتھ ساتھ بیٹھتے ہیں لیکن اس بار سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادیو کے درمیان افغان کپتان راشد خان کو بٹھا دیا گیا۔ اس سے قبل منتظمین نے اعلان کیا کہ سوالات غیر سیاسی رکھیں ۔ دونوں کپتانوں نے کسی بھی موقع پر ایک دوسرے کے ملک کا نام نہیں لیا ۔ محسن نقوی نے ٹرافی کی رونمائی کے بعد تمام کپتانوں سے مصافحہ کیا لیکن اور سوریا کمار یادیو سے ہاتھ ملایا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ چئیرمین اے سی سی محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے کیپٹنز کو خوش آمدید کہا اور ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔ جنگ کی تحقیق کے مطابق پریس کانفرنس سے قبل اور بعد میں سلمان علی آغا اور سوریا کمار کو بات چیت کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ حالانکہ یہ دونوں ہی تمام تر توجہ کا مرکز تھے۔ سوریا کمار زیادہ وقت راشد خان کے ساتھ باتیں کررہے تھے۔ 

اسپورٹس سے مزید