دبئی(نمائندہ خصوصی)چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران شائقین کرکٹ کو روایتی حریفوں کے ساتھ دیگر ٹیموں کے میچوں سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا ۔منگل کو محسن نقوی امارات کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ ایشیا کپ ایک دوسرے کو قریب لانے کا شاندار موقع ہے۔ ہم بحیثیت ٹیم ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے لیے پر عزم اور پر جوش ہیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور دیگر بورڈز کے اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔