دبئی (نمائندہ خصوصی) افغان کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمیں دبئی میں ٹھہرایا گیا ہے لیکن تینوں میچ ابوظبی میں کھیلیں گے۔ یہ صورتحال آسان نہیں ہے۔ لیکن پروفیشنل کی حیثیت سے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک بار میں دبئی سے امریکا پہنچ کر چند گھنٹوں بعد میچ میں شریک ہوا تھا لیکن منتظمین کو اس صورتحال کو دیکھنا چاہیے۔ اس بارے میں سری لنکا کے کپتان اسالانکا سے پوچھا گیا جو چند گھنٹے پہلے ہرارے سے آخری ون ڈے کھیل کر دبئی پہنچے تھے ان کا کہنا ہے کہ میں پریس کانفرنس میں بھی نیند اور تھکاوٹ کی حالت میں ہوں۔