کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت نے کوریا کو 4-1 سے شکست دے کر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ جیت لیا ، اس فتح کے ساتھ بھارت نے دیگر سات ٹیموں کے ساتھ اگلے سال ہالینڈاور بیلجیم میں مشترکہ طور پر ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، ان ٹیموں میں میزبان ہالینڈ اور بیلجیم کے علاوہ اسپین، آسٹریلیا، ارجنٹائن، جرمنی، بھارت اورنیوزی لینڈ شامل ہیں۔ ایک مزید ٹیم کو افریقا سے کوالیفائی کرنا ہے جس کے بعد مزید 8ٹیموں کیلئے کوالیفائنگ مقابلے شروع ہونگے ۔ ورلڈ کپ اگلے سال14سے30اگست تک کھیلا جائے گا ۔ کوالیفائی راؤنڈ کا آغازآئندہ سال28فروری سے8 مارچ تک مختلف ملکوں میں کھیلا جائے گا۔