کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) اے ایف سی انڈر 23ایشین کپ 2026 کوالیفائرزکے تیسرے میں بھی پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا رہا۔ کمبوڈیا میں گروپ جی میں عمان نے پاکستان کو ایک صفر کی شکست دی ۔تین میچوں پاکستان نے صرف ایک گول اسکور کیا جبکہ دس گول کھائے۔ دریں اثناء پاکستان فٹبال فیڈریشن نے رواں ماہ دمام میں ہونے والے اے ایف سی فٹسال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔