• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اے کا ماڈل نرسری کا دورہ اور اجلاس کی صدارت

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی سی اسلام آباد، ڈی جی ورکس سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے نئے سیکٹر میں ڈویلپمنٹ پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر C-14کے روڈ انفراسٹرکچر کا بیس ورک رواں ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر C-14میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے ضروری فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں اور بروقت ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ادھر چیئرمین سی ڈی اےو چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے ماڈل نرسری کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ʼگارڈینیا حب میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ابتک کے کاموں پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید